Daily Mashriq

ن لیگ کا رویہ ہمیشہ پارلیمنٹ سے دوری کا رہتا ہے،اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ

ن لیگ کا رویہ ہمیشہ پارلیمنٹ سے دوری کا رہتا ہے،اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ

ویب ڈیسک:اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ن لیگ ہمیشہ پارلیمنٹ سے دوررہتی ہے،دھرنے کا معاملہ بھی پارلیمنٹ میں لانے سے گریزکیا۔

 وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے کہا کہ دھرنے سے دنیا میں پاکستان کے بارے میں منفی پیغام گیا،

پیپلزپارٹی ساری صورتحال پرپریشان ہے، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ پارلیمنٹ سے طاقت لی اورپارلیمنٹ کی قوت کو بڑھایا،

پیپلزپارٹی کو پاکستان کے مثبت امیج، خود مختاری اورسالمیت کی فکر ہے اور بحران میں واضح پیغام دیا کہ ہم جمہوریت اورپارلیمنٹ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے کہا کہ ن لیگ ہمیشہ پارلیمنٹ سے دوررہتی ہے، حکومت نے دھرنے کا معاملہ پارلیمنٹ میں لانے سے گریز کیا، حالیہ دھرنے کے بعد پاکستان کے بارے میں عالمی سطح پر منفی لکھا گیا اور حکومت نے جس طرح صورتحال کو ہینڈل کیا عدالت میں بھی اس حوالے سے ریمارکس سامنے آئے۔

متعلقہ خبریں