Daily Mashriq


وزیراعظم کی سعودی فرمان روا کو خطےمیں امن وامان کی بحالی کیلئےمکمل تعاون کی یقین دہانی

وزیراعظم کی سعودی فرمان روا کو خطےمیں امن وامان کی بحالی کیلئےمکمل تعاون کی یقین دہانی

ویب ڈیسک:وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو خطے میں امن واستحکام کے لیے پاکستان کے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔

پاکستان کے  وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سعودی فرمانروا خادم الحرمین الشریفین سے ریاض کے شاہی محل میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ آصف، پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور انٹر سروسز انٹیلی جنس ‘آئی ایس آئی’ کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران دونوں برادر ملکوں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم نے اسلامی فوجی اتحاد کی صورت میں اسلامی ممالک کے مشترکہ پلیٹ فارم کے لیے سعودی ولی عہد کی کوششوں اور لگن کی تعریف کی اور خطے میں امن واستحکام کے لیے پاکستان کے مکمل تعاون کا یقین دلایا

متعلقہ خبریں