Daily Mashriq

کابینہ کو بچانے کیلئے ایک وزیر کی قربانی دی گئی،طاہرالقادری

کابینہ کو بچانے کیلئے ایک وزیر کی قربانی دی گئی،طاہرالقادری

ویب ڈیسک:لاہور سے اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ ختم نبوت کے قانون کے ساتھ دہشت گردی کرنے میں ایک وزیر نہیں پوری حکومت ملوث ہے۔

جب تک وزیر اعظم اور کابینہ بل کے مسودے کی منظوری نہ دے کوئی بل ایوان میں پیش نہیں ہوتا، قانون کا بدل جانا محض اتفاق نہیں تھا جب کہ تحقیقاتی رپورٹ کا منظر عام پر نہ آنا لمحہ فکریہ ہے۔ایک وزیر کی قربانی دے کر پوری کابینہ کو بچانے کی کوشش کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں