Daily Mashriq

بھرپور تیاری کے ساتھ نیوزی لینڈ جائیں گے،سرفراز احمد

بھرپور تیاری کے ساتھ نیوزی لینڈ جائیں گے،سرفراز احمد

ویب ڈیسک:پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ جتناکھیلتےہیں سیکھتے ہیں ٹیسٹ ٹیم کو وننگ ٹریک پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

نیوزی لینڈ میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے حوالے سے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد  کا کہنا ہے کہ بھرپور تیاری کے ساتھ نیوزی لینڈ جائیں گے، کوشش کریں گے کہ نیوزی لینڈ میں اچھا کھیلیں نیوزی لینڈ میں  ایڈجسٹ ہونے کا موقع ملے گا۔سرفرا احمد کا کہنا ہے کہ اصل کرکٹ ٹیسٹ کرکٹ ہی ہے،جتنا کھیلتےاتنا ہی سیکھنے کا موقع ملتا ہے،ٹیسٹ ٹیم کو  وننگ ٹریک پر آنے میں تھوڑاوقت لگے گا۔انہوں نے کہا کہ فواد عالم کو سیلیکشن کمیٹی دیکھ رہی ہےامید ہے فوادعالم جلد ٹیم میں ہوں گےاورپرفارم کریں گا اورجوپرفارم کرے گا و ہی کھیلے گا، کپتان نے مزید کہا کہ کامران اکمل کی کارکردگی سےکوئی خوف محسوس نہیں کررہا،کوشش ہے کہ اچھا کھیلیں۔

متعلقہ خبریں