Daily Mashriq


کرتارپور راہداری امن کی طرف قدم ہے جس کی خطے کو ضرورت ہے، آرمی چیف

کرتارپور راہداری امن کی طرف قدم ہے جس کی خطے کو ضرورت ہے، آرمی چیف

ویب ڈیسک: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ کرتارپور راہداری امن کی طرف ایک قدم ہے جس کی ضرورت ہمارے خطے کو ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کرتارپور کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کرتار پور راہداری منصوبہ امن کی طرف وہ قدم ہے جو اس خطے کی ضرورت ہے، سرحدوں پر خاردار تاریں آزاد ریاست کی جانب سے غیرقانونی آمدورفت روکنے کے لیے ہیں، گیٹ اور راہداریاں امن پسند اور قانونی سیاحوں کے لیے ہے، اور یہی معاملہ ہمارے سب ہمسائیوں کے لیے ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ضلع نارووال میں کرتارپور کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھ دیا، اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ بھارت کی معروف شخصیت نوجوت سنگھ سدھو، بھارتی وزیر ہرسمرت کور اور ایچ ایس پوری  سمیت بھارت کے سرکاری وفد نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

متعلقہ خبریں