Daily Mashriq

ٹیوشن ٹیچرنے بچے کوزیادتی کانشانہ بناکرویڈیوشیئرکردی

ٹیوشن ٹیچرنے بچے کوزیادتی کانشانہ بناکرویڈیوشیئرکردی

پشاور(کرائمزرپورٹر)پشتخرہ پولیس سٹیشن کی حدود لخکر آباد میں ٹیچر نے بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنا کر اسکی ویڈیو فیس بک پر اپ لوڈکردی ۔مدعی یوسف سکنہ کینال روڈ نے پولیس کے پاس رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ اسکی بیوی نے اسے بتایاکہ ملزم جمال ولد حسین شاہ سکنہ لخکر آباد روڈ نے انکے بارہ سال کے بیٹے کے ساتھ بدفعلی کرکے اسکی ویڈیو کو فیس بک پر ڈال دیا ہے انکا بچہ جماعت ششم کا طالب علم ہے اور کچھ عرصہ قبل بچہ ملزم کے پاس ٹیوشن پڑھنے گیا تھا جہاں اسنے اسے بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا۔ اے ایس پی حسن جہانگیر وٹو نے مشرق کو بتایا کہ ملزم ایگری کلچر یونیورسٹی سے بی ایس کررہا ہے اور ساتھ میں ٹیوشن بھی پڑھا تاہے اور یہ واقعہ دو مہینے پہلے ہوا ہے ملزم اس واردات کے بعد فرار ہوکر چارسدہ چلا گیا ہے لیکن پولیس اسکی تلاش میں ہے اور جلد ہی اسے گرفتار کرلیا جائیگا۔اے ایس پی کے مطابق ملزم نے ویڈیو بنا کر اسے اپنے دوستوں کو وٹس ایپ پر بھجوایا اور اسکے بعد یہ عام ہوگئی اسی لئے انھوں نے ایف آئی اے سے مدد کی درخواست بھی کی ہے انھوں نے کہا کہ بچے نے ویڈیو دیکھ کر اپنی ماں کو بتایا اور اسنے ڈرتے ڈرتے اپنے شوہر اکو اسکے بارے میں بتایا جس نے پولیس میں فوری طور پر ایف آئی آر درج کروائی۔

متعلقہ خبریں