Daily Mashriq

سابق مایہ ناز کرکٹر سعید انور تبلیغی دورے پر پشاور پہنچ گئے

سابق مایہ ناز کرکٹر سعید انور تبلیغی دورے پر پشاور پہنچ گئے

پشاور(سٹی رپورٹر)نامور کرکٹر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹسمین سعید انور تبلیغی دورے پر پشاور پہنچ گئے ۔سید انور تبلیغی جماعت کے ساتھ فقیرآباد کی ایک مسجد میں قیام پذیر ہیں تاہم آج وہ فقیر آباد سے گلبہار کی جانب آئیں گے گزشتہ روز انہوں نے سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اور عہدیداروں کے ساتھ ملاقات کی ملاقات میں انہوں نے چیمبر کے صدر اور عہدیداروں سمیت سب کو تبلیغی دورے پر جانے کی دعوت دی وہ پشاور میں مزید چند روز قیام کریں گے اور مختلف مساجد میں تبلیغی بیان دیں گے۔

متعلقہ خبریں