Daily Mashriq

وزیراعظم عمران خان آج لاہوراورننکانہ کادورہ کریں گے  

وزیراعظم عمران خان آج لاہوراورننکانہ کادورہ کریں گے  

لاہور:وزیراعظم عمران خان آج لاہوراورننکانہ کادورہ کریں گے،وزیراعظم عمران خان لاہور میں مصروف دن گزاریں گے ۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج لاہور اور ننکانہ صاحب کا ایک روزہ دورہ کریں گے ،وزیراعظم لاہورمیں مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے ،وزیراعظم سے وزیراعلیٰ اورگورنرپنجاب ملاقات کریں گے،وزیراعظم کی زیرصدارت ہیلتھ ریفارمزسے متعلق اجلاس ہوگا ،وزیراعظم کو نوازشریف کی صحت سے متعلق بریف کیا جائے گا،وزیراعظم عمران خان ہاؤسنگ اورامن وامان کے اجلاسوں کی صدارت کریں گے ،وزیراعظم ننکانہ میں باباگورونانک یونیورسٹی کاسنگ بنیادرکھیں گے۔

متعلقہ خبریں