Daily Mashriq

ڈی آئی خان میں آزادی مارچ کے شرکا کو روکنے کیلیے دفعہ 144 نافذ

ڈی آئی خان میں آزادی مارچ کے شرکا کو روکنے کیلیے دفعہ 144 نافذ

چارسدہ: ڈی آئی خان میں آزادی مارچ  کے شرکا کو روکنے کے لیے دفعہ نافذ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

چشمہ بیراج پر خیبر پختونخوا کی حدود میں آزادی مارچ شرکاء کو روکنے کیلئے اقدامات          کیے گئے ہیں اور اسلام اباد روڈ کو بند کر نے کے لئے کنٹینرز مزکورہ مقام پر پھنچا دئے گئے۔

اس حوالے سے ڈی آئی خان میں درفعہ 144 بھی نافذ کی گئی ہے جس کے تحت اسلحے کی دکانیں بند، اشتعال انگیز تقاریر اور ساونڈ سسٹم ولوڈ اسپیکر بھی پابندی عائد کی گئی ہے جب کہ اسلحہ کی نمائش اور موٹرسائیکل کی ڈبل سواری سمیت پٹرول، ڈیزل، مٹی کا تیل اور تیزاب کی فروخت پر بھی پابندی عائد ہے۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ آزادی مارچ کے شرکاء کو روکنے یا گرفتاری کی کوئی ہدایت موصول نہیں ہوئیں۔

متعلقہ خبریں