Daily Mashriq

نیشنل بینک کے زیر اہتمام چارسدہ برانچ میں اسلامی بینکاری کے حوالہ سے تقریب

نیشنل بینک کے زیر اہتمام چارسدہ برانچ میں اسلامی بینکاری کے حوالہ سے تقریب

پشاور : اسلامی بینکاری کے حوالے سے نیشنل بینک آف پاکستان اعتماد اسلامک کے زیر اہتمام نوشہرہ روڈ چارسدہ برانچ میں آگاہی تقریب ہوئی جس میں آر بی ڈی ایم طارق محمود ، آر ایچ آفیسر شاہد محمود آفرید ی منیجر چارسدہ برانچ طفیل احمد ،مفتی نادر خان کے علاوہ مذہبی رہنمائوں ، عمائدین علاقہ اورتاجر برادری نے شرکت کی ۔ 

 اس موقع پر اسلامی بینکاری کے حوالے سے سوال وجواب کا دور بھی ہوا ۔مفتی نادر خان نے اسلامی بینکاری کے حوالے سے تفصیلی روشنی ڈالی اورکہاکہ کھاتہ داروں کو اسلامی اصولوں کے مطابق منافع دیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس نظام میں لوگوں کی رقوم کی مختلف کاروباری سرگرمیوں میں سرمایہ کاری کی جاتی ہے، آربی ڈی ایم طارق محمودنے کہاکہ نیشنل بینک کھاتہ داروں کو دور جدید کی تمام سہولیات فراہم کررہا ہے ۔

متعلقہ خبریں