Daily Mashriq

ہوٹلز، ریسٹورنٹس سٹاف کیلئے ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد

ہوٹلز، ریسٹورنٹس سٹاف کیلئے ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد

پشاور (مشرق نیوز) ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کے تعاون اور سیزلر ٹریننگ انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسٹورنٹ کے زیراہتمام ملاکنڈ ڈویژن کے مختلف مقامات پر ہوٹل اور ریسٹورنٹس سٹاف کیلئے ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں فضاگٹ سوات ، کالام اور مہوڈنڈکے مقام پر مختلف ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے 100سے زائد سٹاف کو مہمان نوازی اور سیاحت کی صنعت سے متعلق ایک روزہ آگاہی ورکشاپ میں ٹریننگ دی گئی ، ٹریننگ کے دوران سٹاف کو دوران سیزن اور بغیر سیزن کے عام روز میں سیاحتی مقامات کا رخ کرنے والے شہریوں اور ملکی و غیر ملکی سیاحوں سے بہتر انداز میں پیش آنے ، صاف ستھری معیاری خوراک کی فراہمی' اردگرد کے ماحول کی صفائی کا خیال رکھنے سے متعلق اہم معلومات فراہم کی گئی ۔

متعلقہ خبریں