Daily Mashriq

جامعہ پشاور کیلئے 50لاکھ روپے کے عطیات جمع

جامعہ پشاور کیلئے 50لاکھ روپے کے عطیات جمع

پشاور(کیمپس رپورٹر) جامعہ پشاور کی تاسیسی ایلومنائی ایسوسی ایشن اور فنڈ ریزنگ آفس کی کوششوں سے جامعہ کی اولین ایونٹ سے50لاکھ روپے کے عطیات جمع کر لئے گئے جو کہ جامعہ پشاور کے انڈوومنٹ فنڈ اور طلباء و طالبات وظائف کیلئے مختص کئے جائینگے۔ ڈائریکٹر فنڈ ریزنگ گلالئی کے مطابق ایونٹ کیلئے صوبہ بھر سے اور خاص طور پر ایلومنائی کی جانب سے 200ٹکٹ سے زائد کی فروخت سے20لاکھ روپے جبکہ5لاکھ گورنر خیبر پختونخوا کی جانب سے دیئے گئے۔ عزیز انڈسٹریز ، علوی ایوارڈز اور کوہاٹ سیمنٹ کی جانب سے ضلع کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات کیلئے وظائف و عطیات کا اعلان بھی کیا گیا ہے اس موقع پرسابق چیف جسٹس ناصر الملک' لطیف آفریدی فصیح ذکاء ممبران اسمبلی عائشہ بانو ،ارباب شیر علی اور ارباب محمد علی پیر محمد فدا، پروفیسر فضل ناصر، امجد ارباب د ویگر بھی موجود تھے ۔

متعلقہ خبریں