Daily Mashriq

چیئرمین سینیٹ کی آسٹریلیا کےسرمایہ کاروں کوگوادرمیں سرمایہ کاری کی دعوت

چیئرمین سینیٹ کی آسٹریلیا کےسرمایہ کاروں کوگوادرمیں سرمایہ کاری کی دعوت

سینٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی نے آسٹریلیا کے سرمایہ کاروں کو گوادر میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی ہے۔

 آج اسلام آباد  میں آسٹریلوی ہائی کمشنر سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گوادر علاقائی رابطے میں اہم کردار ادا کرے گا اور وہاں ترقیاتی عمل تیزی سے جاری ہے۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں اور دونوں ملکوں نے اہم عالمی امور پر واضح موقف اپنایا ہے۔

 آسٹریلوی ہائی کمشنر نے کہا کہ مذاکرات سےہی مسئلہ کشمیر حل کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں