Daily Mashriq

ماڈل ثنا سرفراز نے بھی جیون ساتھی ڈھونڈ لیا

ماڈل ثنا سرفراز نے بھی جیون ساتھی ڈھونڈ لیا

پاکستانی نامور ماڈل ثنا سرفراز نے منگنی کرلی جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر نہایت دلچسپ تصاویر شیئر کرنے کے ساتھ کیا۔

ثنا سرفراز بہت جلد دلہن بننے جارہی ہیں اور انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کو بتایا کہ وہ اس شادی کی پیشکش پر کیسے انکار کرسکتی تھیں۔ثنا نے امین قریشی سے منگنی کی ہے، جن کا تعلق ہوا بازی کے شعبے سے ہے اور وہ دبئی میں رہائش پذیر ہیں۔اس منگنی کی تمام تیار ثنا کی بہن سارہ نے کی، جس کا شکریہ ماڈل نے ایک ویڈیو شیئر کرنے کے ساتھ کیا۔

 ثنا نے اپنی پوسٹ میں یہ تو نہیں بتایا کہ وہ شادی کب کرنے جارہی ہیں تاہم اس بات کا اشارہ ضرور دے دیا کہ وہ جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

متعلقہ خبریں