Daily Mashriq


پاکستان آنا چاہتا ہوں مگر اجازت نہیں مل رہا،اسحاق ڈار

پاکستان آنا چاہتا ہوں مگر اجازت نہیں مل رہا،اسحاق ڈار

ویب ڈیسک:سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ  ضمیرصاف اورمطمئن ہے الزام ثابت ہوجائے تو سزا بھگتنے کیلئے تیا رہوں۔

ایک انٹرویومیں اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مجھ سے سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے جھوٹا کیس سبنایا گیا ہے،میرا ضمیرصاف اور مظمئن ہے کرپشن اوراقرباپروری کاالزام ثابت ہوجائے توسزابھگتنے کیلئے تیارہوں۔انکا کہنا تھا کہ پاناماانکوائری میں میرانام شامل نہیں تھا، جے آئی ٹی کی تشکیل کے بعدنام سامنے آیا۔ پاکستان آکرنیب عدالت کے سامنے جھوٹے کیس کاسامناکرناچاہتاہوں مگر ڈاکٹر علاج مکمل ہونے تک سفرکی اجازت نہیں دے رہے۔

اسحا ق ڈار کا کہنا تھا کہ نوازشریف کواقامہ کوبنیادبناکرایجنڈے کے تحت نکالاگیااسحاق ڈارکا یہ بھی کہنا تھا کہ  2013میں پاکستان کی معاشی حالت ابترتھی با بہتر ہوئی ہے

متعلقہ خبریں