نیویارک ،ممبئی میں خوفناک آتشزدگی،26 افراد ہلاک

نیویارک ،ممبئی میں خوفناک آتشزدگی،26 افراد ہلاک

 ویب ڈیسک:نیویارک  اور ممبئی میں آتشزدگی کے خوفناک  واقعات میں 26افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیویارک کے علاقے برانکس میں واقع رہائشی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔آگ نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں  12 افراد ہلاک ہوگئے اورمتعدد زخمی بھی ہوئے ۔ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔امریکی  حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ہےتفتیش جاری ہے۔

دوسری طرف بھارت کے شہرممبئی کے صنعتی علاقے میںواقع کمالا ملز کمپاؤنڈ میں عمارت میں آگ لگنے سے 14 افراد ہلاک ہوگئے آگ لگنے سے 16افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا

 

متعلقہ خبریں