Daily Mashriq

سنچورین ٹیسٹ میں دو کپتانوں کا ایک انوکھا ریکارڈ

سنچورین ٹیسٹ میں دو کپتانوں کا ایک انوکھا ریکارڈ

ویب ڈیسک:پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سنچورین میں ہونے والے ٹیسٹ میچ میں ایک دلچسپ اور انوکھا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔

سنچورین ٹیسٹ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو گرین کیپس کے لیے تباہ کن ثابت ہوا اور میچ کے تیسرے روز ہی نتیجہ جنوبی افریقا کے حق میں آ گیا۔

کرکٹ سمیت چاہے دنیا کا کوئی بھی کھیل ہو اس میں ہار جیت اور ریکارڈ بنتے اور ٹوٹتے رہتے ہیں لیکن کچھ ریکارڈ اپنی نوعیت کے اعتبار سے انتہائی دلچسپ اور انوکھے بھی ہوتے ہیں۔

ایسا ہی ایک انوکھا ریکارڈ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سنچورین میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں قائم ہوا۔

ٹیسٹ کرکٹ کی 141 سالہ تاریخ میں یہ پہلی بار ہوا کہ دونوں ٹیموں کے کپتان دونوں اننگز میں صفر پر آؤٹ ہوئے۔

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان کی جانب سے پیئر حاصل کرنے والے چوتھے کپتان بن گئے۔

متعلقہ خبریں