Daily Mashriq

مقبوضہ وادی میں بھارتی بربریت جاری، مزید 4 کشمیری شہید

مقبوضہ وادی میں بھارتی بربریت جاری، مزید 4 کشمیری شہید

ویب ڈیسک:مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے اور حالیہ واقعات میں مزید 4کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا گیا۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے ضلع پلوامہ میں قابض بھارتی فورسزنے ایک بار پھر جارحیت اور بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرچ آپریشن کی آڑ میں 4 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

بھارتی فوج کی فائرنگ سے 4 شہادتوں پروادی بھر میں احتجاج ریکارڈ کرایا گیا، مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے بھارتی فورسز نے آنسو گیس کی شیلنگ کی  جب کہ ضلع بھرمیں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روزبھی مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کے نتیجے میں کشمیری نوجوان شہید ہوگیا تھا جس کے بعد 2 دنوں میں شہادتوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں