Daily Mashriq


الیکشن کمیشن نے سینیٹ کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے سینیٹ کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔

ویب دیسک:الیکشن کمیشن کی جانب سے 3مارچ کو سینیٹ کے انتخابات کا اعلان کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے 3مارچ کو ہونے والے سینیٹ کے انتخابات کا شیڈول جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی 4سے 6 فروری تک جمع کرائے جاسکیں گے جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال 9فروری تک مکمل کی جائے گی،الیکشن کمیشن کی جانب سے سینیٹ کے انتخابات کیلئے 3مارچ کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ اور پنجاب سے 12،12 سینیٹرز، خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے 11،11 سینیٹرز کا انتخاب کیا جائے گا۔

اسلام آباد سے ایک جنرل اور ایک ٹیکنوکریٹ کی نشست پر انتخاب ہوگا جب کہ سندھ اور پنجاب سے7 جنرل، 2 ٹیکنوکریٹس، 2 خواتین اور ایک اقلیتی رکن کا انتخاب ہوگا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق فاٹا سے 4 نشستوں پر انتخاب ہوگا اور یہ چاروں جنرل نشستیں ہیں۔

متعلقہ خبریں