Daily Mashriq


انڈر 19ورلڈ کپ:روائتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان سیمی فائنل

انڈر 19ورلڈ کپ:روائتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان سیمی فائنل

ویب ڈیسک:انڈر19ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل کل پاکستان اور انڈیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

انڈر 19ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل کل (30 جنوری) کو روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلا جائے گا۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ڈھائی بجے (نیوزی لینڈ کے وقت کے مطابق صبح 10 بجے) شروع ہوگا،

جبکہ انڈر19ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیاہے۔

کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں افغانستان کی انڈر 19 ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 10 وکٹوں پر 181 رنز بنائے۔

جوابی اننگز میں آسٹریلیا نے 37ویں اوور میں ہی 4 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ ہدف حاصل کرلیا۔

آسڑیلوی بیٹسمین جیک ایڈورڈ 72رنز بناکر نمایاں رہے۔

ہر دو سال بعد منعقد ہونے والے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے 12ویں ایڈیشن کا آغاز ہفتہ 13جنوری سے نیوزی لینڈ میں ہوا ہے۔

16 ٹیموں کا یہ ٹورنامنٹ 3 فروری تک جاری رہے گا، جس میں شریک ٹیموں کو چار چار کے گروپس میں تقسیم کیا گیا ۔

متعلقہ خبریں