Daily Mashriq

پیپلزپارٹی کی متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں عدم شرکت

پیپلزپارٹی کی متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں عدم شرکت

اسلام آباد: پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی زیر صدارت متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں شرکت نہیں کی ۔

متحدہ اپوزیشن کا اجلاس قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا جس میں پیپلزپارٹی کا کوئی رکن بھی شریک نہیں ہوا جب کہ اجلاس میں شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، مریم اورنگزیب، مرتضی جاوید عباسی، روحیل اصغر، کھیئل داس کوہستانی، مولانا اسعد محمود، مفتی محمود اور شاہدہ اختر سمیت دیگر ارکان شریک تھے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی اسمبلی میں بجٹ کی منظوری اور سپلمنٹری گرانٹس کے منظوری پر بات چیت کی گئی اور رہبر کمیٹی کے لئے نامزدگی سے متعلق بھی مشاورت کی گئی۔

متعلقہ خبریں