Daily Mashriq

پاکستان کیخلاف افغانستان کی دوسری وکٹ 27 رنز پر گرگئی

پاکستان کیخلاف افغانستان کی دوسری وکٹ 27 رنز پر گرگئی

لیڈز:  ورلڈکپ کے 36ویں میچ میں افغانستان نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

لیڈز میں کھیلے جارہے کرکٹ ورلڈکپ کے 36ویں میچ میں افغانستان کے ٹیم کے کپتان گل بدین نائب نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب وہاب ریاض فٹنس مسائل کے باوجود ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں، ٹیم مینجمنٹ نے اہم میچ کے سبب وہاب ریاض کو آرام نہ دینے کا فیصلہ کیا۔

ٹاس کے وقت بات کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ہم بھی پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے لیکن ٹاس کا فیصلہ ہمارے ہاتھ میں نہیں ہوتا تاہم ہماری بولنگ لائن اچھی ہے اور ہم افغانستان کو کم سے کم اسکور پر روکنے کی کوشش کریں گے جب کہ قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

افغانستان ٹیم کے کپتان گل بدین نائب نے کہا کہ اچھا ٹوٹل بناکر پاکستان کو دباؤ میں لانے کی کوشش کریں گےاور پاکستان کو ہرانے کی کوشش کریں گے، ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں