Daily Mashriq

اکبرپورہ ، مہندی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ،نوجوان جاں بحق

اکبرپورہ ، مہندی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ،نوجوان جاں بحق

نوشہرہ( نمائندہ مشرق )اکبرپورہ کے علاقہ بانڈہ ملا خان میں مہندی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے خوشیاں غم میں بدل گئیں۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔اکبرپورہ پولیس نے قتل خطا کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔ملزم موقع سے فرار ہوگیا ۔ ہارون ولد تماش خان ساکن بانڈہ ملا خان نے پولیس کو بتایا کہ اس کے رشتہ دار شاہد خان ولد مستان خان کی شادی پر اس کے دوست اور رشتہ دار مہندی لے کر آئے تھے اس دوران ناچ گانے کی محفل کے ساتھ ساتھ ہوائی فائرنگ بھی ہو رہی تھی ۔ اسی دوران لقمان کی فائرنگ سے اس کا بیٹا الماس لگ کر موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ ملزم لقمان انتہائی غفلت کے ساتھ فائرنگ کررہا تھا جس سے الماس لگ گیا ملزم ارتکاب جرم کے بعدفرارہوگیا۔ اور گھرکو بھی تالے لگا دئیے ہیں۔

متعلقہ خبریں