Daily Mashriq

پشاور میں اے این پی کے ضلعی صدر قاتلانہ حملے میں جاں بحق

پشاور میں اے این پی کے ضلعی صدر قاتلانہ حملے میں جاں بحق

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر سرتاج خان قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔

پشاور کے تھانہ گلبہار کی حدود میں موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد اے این پی کے ضلعی صدر سرتاج خان پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں سرتاج خان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

سرتاج خان کی لاش کو فوری طور پر لیڈی ریڈنگ اسپتال لایا گیا۔ بعد ازاں لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے خیبر میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں