Daily Mashriq


دبنگ خان کا نیا رکارڈ، ٹیکس کی ریس میں سب سے آگے

دبنگ خان کا نیا رکارڈ، ٹیکس کی ریس میں سب سے آگے

بھارت فلم انڈسٹری کے دبنگ سلمان خان سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے اداکا بن گئے ،

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے ایمانداری کی دوڑ میں اس سال سب کو پیچھے چھوڑ دیا،

 سلمان خان نے اس سال ٹیکس کی دوڑ میں گزشتہ سال کے سب سے زیادہ ٹیکس کنندہ ریتھک روشن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 44 کروڑ سے زائد کا ٹیکس ادا کیا، گزشتہ سال سلو بھیا نے 32 کروڑ ٹیکس جمع کرایا تھاجبکہ گزشتہ برس 60 کروڑ ٹیکس جمع کرا کہ نمبر ایک پر آنے والے ریتھک روشن اس سال 25 کروڑ ٹیکس جمع کرا کر تیسرے نمبر پر جا پہنچے اور کھلاڑی اکشےکمار نے  29 کروڑ روپے ٹیکس جمع کرا کہ دوسری پوزیشن پر آگئے،

ٹیکس کے حساب سے گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال سلمان خان کی آمدن میں 39 فیصد اضافہ ہوا ہے۔یہاں ایک بات اور بھی قابل ذکر ہے کہ سلوبھائی کانام پاناما پیپرز میں بھی شامل ہے اور پاناما پیپرز میں نام ہونے کے باوجود سلمان خان 44 کروڑروپے ٹیکس جمع کرا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں