بھارتی کرکٹ بورڈ نے دبئی میں پاکستان کرکٹ ٹیم سے سیریز کھیلنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:مرزا غالب کی 150 ویں برسی آج منائی جارہی ہے
تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ دبئی میں کرکٹ سیریز کھیلنے کیلئےحکومت کو خط لکھ دیا ،بھارتی کرکٹ بورڈ نے خواہش ظاہر کی ہے کہ رواں سال پاکستان سے کرکٹ سیریز کھیلنا چاہتا ہے لیکن اس کیلئے انہیں حکومت کی جانب سے اجازت کی ضرورت ہے جس کیلئے بی سی سی آئی نے حکومت کو خط لکھ دیا ہے ،
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے اجازت ملنے پر یو اے ای میں پاک بھارت کرکٹ سیریز کھیلی جا سکتی ہے،