Daily Mashriq


دہشت گرد تنظیموں کی مالی معاونت روکنے کے لیے قومی اداروں کو مزید مضبوط بنایا گیا، ملیحہ لودھی

دہشت گرد تنظیموں کی مالی معاونت روکنے کے لیے قومی اداروں کو مزید مضبوط بنایا گیا، ملیحہ لودھی

نیویارک: مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد تنظیموں کی مالی معاونت اور دیگر کاروائیاں روکنے کے لیے قومی اداروں کو مزید فعال اورمضبوط بنایا گیا ہے۔

امریکا میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں دہشت گردی کے روک تھام پراجلاس سےخطاب میں کہا کہ اقوام متحدہ کے دہشت گردی کی روک تھام کرنے والے اداروں کوچند ممالک کے سیاسی مفادات کے فروغ کا آلہ کارنہیں بننا چاہیے، انسداد دہشت گردی کی عالمی حکمت عملی میں غاصبانہ تسلط اور مقبوضہ علاقوں کی حق خودارادیت کے انکار سے جنم لینے والی صورتحال پر بھی توجہ دینی چاہیے۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ ہمیں دہشت گردی کی علامات سے نہیں بلکہ وجوہات سے نبردآزما ہونے کی ضرورت ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خاطر خواہ کامیابیاں حاصل کی ہیں، پاکستان میں قومی ایکشن پلان کے ذریعے انسداد دہشت گردی کی مربوط اورجامع پالیسی بنائی گئی جب کہ دہشت گرد تنظیموں کی مالی معاونت اوردیگر کاروائیاں روکنے کے لیے قومی اداروں کو مزید فعال اورمضبوط بنایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں