Daily Mashriq


پاکستان کی کرتارپور راہداری مذاکرات کیلئے بھارتی میڈیا کو کوریج کی اجازت

پاکستان کی کرتارپور راہداری مذاکرات کیلئے بھارتی میڈیا کو کوریج کی اجازت

 اسلام آباد: پاکستان نے کرتارپور راہداری پر مذاکرات کیلئے بھارتی میڈیا کو کوریج کی اجازت دے دی۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ننکانہ صاحب میں سکھوں کے مقدس مقام گردوارہ دربار صاحب کرتارپور راہداری کھولنے کےلیے مذاکرات 2 اپریل کو واہگہ بارڈرپر ہوں گے۔

بھارت کی برعکس پاکستان نے بھارتی میڈیا کو مذاکرات کی کوریج کی اجازت دے دی ہے۔ حالانکہ 14 مارچ کو بھارت کے اٹاری بارڈرپرہونے والے مذاکرات کی کوریج کے لیے بھارت نے پاکستانی صحافیوں کو ویزے دینے سے انکارکردیا تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ بھارتی صحافی مذاکرات کی کوریج کے لیے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن سے رابطہ کریں۔ دواپریل کو واہگہ میں کرتارپورمیٹنگ کے لئے بھارتی میڈیا کا خیرمقدم کرتے ہیں اور بھارتی میڈیا اجلاس کی کوریج کے لئے پاکستان آسکتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی صحافی ویزے کے لئے پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی میں درخواست دے سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں