Daily Mashriq

`بال ٹیمپرنگ،سزایافتہ کرکٹراسمتھ اور وارنر پر ایک سالہ پابندی ختم

`بال ٹیمپرنگ،سزایافتہ کرکٹراسمتھ اور وارنر پر ایک سالہ پابندی ختم

جنوبی افریقہ کے خلاف بال ٹمپرنگ میں سزا یافتہ آسٹریلوی کرکٹر اسٹیو اسمیتھ اور ڈیویڈ وارنر پر عائد ایک سالہ پابندی ختم ہو گئی ہے۔

 غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ اور نائب کپتان ڈیوڈ وارنر پر بال ٹیمپرنگ کیس میں ایک سال کی پابندی عائد کی گئی تھی۔

 جنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد دونوں کرکٹرز کو 12 ماہ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بال ٹیمپرنگ اسکینڈل میں سزا پانے والے تیسرے کردار کیمرون بین کرافٹ تھے، جو پہلے ہی 9 ماہ کی پابندی کی سزا مکمل کرچکے ہیں۔

بال ٹیمپرنگ میں ملوث آسٹریلو کوچ ڈیرن لیمن کو کلین چٹ مل گئی تھی، جب کہ  ڈیوڈ وارنر ماسٹر مائنڈ قرار پائے تھے۔ کرکٹ آسٹریلیا کی تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا تھا کہ بال ٹمپرنگ کے لیے ٹیپ نہیں بلکہ ریگ مال کا استعمال ہوا۔

 تحقیقاتی کمیٹی نے ڈیوڈ وارنر کے کپتان بننے پر تاحیات پابندی بھی لگادی تھی، جب کہ اسمتھ پابندی کی مدت ختم ہونے کے بعد ایک سال تک قیادت کے اہل نہیں ہوں گے۔ پابندی مکمل ہونے کے بعد اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر آسٹریلوی ٹیم کو ورلڈ کپ کے لیے دستیاب ہوں گے، تاہم وہ ٹیم کی قیادت کے اہل نہیں ہوں گے۔

 واضح رہے کہ کیپ ٹاون میں ہونے والا جنوبی افریقہ کے خلاف آسٹریلیا کا تیسرا ٹیسٹ میچ اس وقت دنیا کی توجہ کا مرکز بنا، جب آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے تیسرے میچ میں ناکامی سے بچنے کے لیے منصوبہ بندی کے تحت بال ٹیمپرنگ کی اور اس کا اعتراف بھی کیا۔ اس منصوبے میں ٹیم کے دیگر 

متعلقہ خبریں