Daily Mashriq

وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ جائیں گے

وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ جائیں گے

وئٹہ: وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ جائیں گے جہاں وہ مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ جائیں گے جہاں وہ مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے، اس کے علاوہ وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس بھیہوگا جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان اور صوبائی وزراء شرکت کریں گے۔ 

سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان گوادر ایئرپورٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور گوادر ایکسپو کے اختتامی تقریب میں شرکت بھی کریں گے، وزیراعظم عمران خان دورہ گوادر کے بعد آج رات کراچی پہنچیں گے جہاں گونر ہاؤس کراچی میں ڈنر ہوگا۔

متعلقہ خبریں