Daily Mashriq

سی پیک کےمغربی روٹ کی تعمیرسےبلوچستان کےپسماندہ علاقوں میں رابطےاورترقی کاعمل بڑھےگا:وزیراعظم

سی پیک کےمغربی روٹ کی تعمیرسےبلوچستان کےپسماندہ علاقوں میں رابطےاورترقی کاعمل بڑھےگا:وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کی تعمیر سے بلوچستان کےپسماندہ علاقوں میں رابطے اور ترقی کا عمل بڑھے گا۔وہ آج کوئٹہ میں بلوچستان ہیلتھ کمپلیکس اور کوئٹہ نے ژوب دو رویہ کیرج وے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

 وزیراعظم نے کہا کہ کیرج وے بلوچستان کو نہ صرف ملک کے دوسرے حصوں بلکہ خطے سے بھی منسلک کرے گا۔

عمران خان نے کہا کہ حکومت کوئٹہ تفتان ریلوے پٹڑی بچھانے کی بھی منصوبہ بندی کررہی ہے جس کا مقصد اس علاقے کو ایران سے منسلک کرنا ہے۔

 وزیراعظم نے کہاکہ وفاقی حکومت، صوبائی حکومت اور پاک فوج کےتعاون سے کوئٹہ میں ایک کینسر ہسپتال بھی قائم کرے گی۔

انہوں نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید  باجوہ کے متحدہ عرب امارات کی حکومت کےساتھ اپنے تعلقات کو ہیلتھ کمپلیکس کے قیام کےلئے بروئے کار لانے کو سراہا۔

 عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک کے تمام علاقوں کی ترقی پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر افسوس ظاہر کیا کہ ماضی میں بلوچستان کو نظرانداز کیاگیا۔

ریڈیو پاکستان کے کوئٹہ کے نمائندے آفتاب شیرازی کے مطابق بولان ہیلتھ کمپلیکس منصوبہ متحدہ عرب امارات کے مالی تعاون سے دوسال کی مدت میں مکمل کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں