Daily Mashriq


آصف زرداری اور فریال تالپور کو نیب کیس میں شامل تفتیش ہونے کا حکم

آصف زرداری اور فریال تالپور کو نیب کیس میں شامل تفتیش ہونے کا حکم

ہائی کورٹ نے آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کو منی لانڈرنگ سے متعلق نیب کیس میں   شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

 اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے جعلی اکاؤنٹ کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی عبوری ضمانت کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف زرداری اور فریال تالپورہرسماعت پرحاضری یقینی بنائیں، نیب آئندہ سماعت تک انکوائری

رپورٹ جمع کرائے جب کہ نیب پیراوائز کمنٹس بھی آئندہ سماعت سے قبل جمع کرائے۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کی جعلی اکاؤنٹس کیس میں 10، 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 10 اپریل تک ملتوی کردیتھی۔

متعلقہ خبریں