Daily Mashriq


جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی کمان سنبھال لی.

جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی کمان سنبھال لی.

ڈیسک: جی ایچ کیو میں ہونے والی پروقار تقریب میں جنرل راحیل شریف نے علامتی چھڑی جنرل قمر جاوید باجوہ کے حوالے کی ۔

اس سے قبل تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ۔

جنرل راحیل شریف اور جنرل قمر جاوید باجوہ جب سٹیڈیم میں پہنچے تو ان کا بھرپور انداز میں استقبال کیا گیا ۔

نئے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ  10 کور کی کمانڈ بھی کر چکے ہیں ۔ تقریب میں عسکری اور سول  اعلی حکام نے  شرکت کی ۔

سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اعزازی دستے کا معائنہ کیا ۔

جنرل قمر جاوید باجوہ بلوچ رجمنٹ سے تعلق رکھنے والے چوتھے آرمی چیف  ہیں ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف نے کہا کہ انہیں دنیا کی بہترین فوج کی کمان سنبھالنے کا اعزاز حاصل ہوا ۔

اللہ تعالیٰ نے مجھے اپنے منصب کے تقاضوں پر پورا اترنے کا موقع دیا ۔

انہوں نے کہا کہ قومی دفاع کو یقینی بنانے میں انٹیلی جنس ایجنسیوں نے بھرپور کردار ادا کیا ۔

مجھے اس ملک کے دفاع کیلئے پوری قوم کا تعاون حاصل رہا ،

اس موقع پر میں پوری قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں،

 ضرب عضب اور سی پیک کے حوالے سے ہر میدان میں ہماری کاوشیں سب کو نظر آ رہی ہیں ۔

مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ ہماری کوششوں کو عوام تک پہنچانے میں میڈیا نے مثبت کردار ادا کیاجس پر میں ان کا مشکور ہوں ،

ہمیں خطے میں کئی چیلنجز کا سامنا ہے ، یہ وقت کا تقاضا ہے کہ بیرونی خطرات سے نمٹنے کیلئے اندرونی خطرات کا مکمل خاتمہ کیاجائے ۔

ہم نے بہت کوششیں کیں اور میں قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ ہماری منزل قریب ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی بھارتی جارحیت نے خطے کے امن کو نقصان پہنچایا ۔

اگر بھارت نے پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری سمجھا تو یہ اس کی غلطی ہوگی ،

خطے میں ترقی کیلئے قیام امن ضروری ہے ۔

خطے میں امن کیلئے ضروری ہے کہ مسئلہ کشمیر کو پرامن اور مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے ۔

راحیل شریف نے کہا کہ خطے میں امن کی ایک اور مثال سی پیک ہے ،

اس سے دیگر ممالک کے ساتھ پاکستان کے اقتصادی تعلقات کو فروغ ملے گا ،

پاکستان کا مستقبل اس کے ہونہار نوجوانوں سے وابستہ ہے ۔

مجھے فخر ہے کہ میری زندگی پاک فوج کیلئے وقف رہی ، میں اداروں کے استحکام پر یقین رکھتا ہوں۔

پاک فوج مضبوط اور اعلیٰ روایات کی حامل ہے ۔

پاک فوج کے افسر ہمیشہ قوم کی امیدوں پر پورا اتریں گے ، پاک فوج ہر دور میں اپنی اعلیٰ روایات کو قائم رکھے گی ۔

ہمیں اللہ پر یقین ہونا چاہیئے انشا اللہ کامیابی ہمارا مقدر بنے گی ۔

متعلقہ خبریں