Daily Mashriq


کولمبیا میں ایک مسافر طیارہ گر کر تباہ،ہلاکتوں کا خدشہ

کولمبیا میں ایک مسافر طیارہ گر کر تباہ،ہلاکتوں کا خدشہ

ڈیسک:غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب جنوبی امریکی ملک بولیویا سے ایک طیارہ کولمبیا جارہا تھا.

حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ممکنہ طور پر طیارے میں ایندھن ختم ہونے کی وجہ سے پیش آیا جب کہ حادثے میں 6 افراد کے زندہ بچ جانے کی اطلاعات ہیں.

 طیارے میں ہلاکتوں کی فوری تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔طیارے میں فضائی عملے سمیت 81 افراد سوار تھے۔

 جس میں سے  برازیلین فٹبال کلب کے  9 کھلاڑی بھی شامل تھے جو کہ کولمبیا میں جنوبی امریکی فٹبال کلب کا فائنل میچ کھیلنے جارہے تھے۔

واقعے کے بعد کولمبین حکام نے امدادی ٹیمیں زمینی راستے سے جائے حادثہ کی جانب روانہ کردی ہیں جب کہ موسم کی خرابی کے باعث امداد پہنچانے میں مشکلات  درپیش ہیں۔

متعلقہ خبریں