Daily Mashriq


لائن آف کنٹرول پر صورتحال جلد ٹھیک ہو جائے گی، جنرل قمر جاوید باجوہ

لائن آف کنٹرول پر صورتحال جلد ٹھیک ہو جائے گی، جنرل قمر جاوید باجوہ

ڈیسک: جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں پاک فوج کی کمان سنبھالنے کے بعد میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ مجھ پر بھاری ذمہ داریاں آئی ہیں ,تاہم اللہ کے فضل سے پوری دیانت کےساتھ  ذمہ داریوں پر پورا اتروں گا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ میڈیا میں مایوسی کی باتیں نہیں ہونی چاہئیں،جلد آپ لوگوں سے ملوں گا اور میڈیا کو ساتھ لے کر چلوں گا اور ہم مل کر قومی چیلنجزسےنمٹیں گے.

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  کا کہنا تھا  کہ ایل او سی کی صورتحال بھی انشاء اللہ جلد ٹھیک ہوجائے گی۔

متعلقہ خبریں