حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے پریڈگراونڈ میں جلسے سے نہیں روک سکتے، بلاول بھٹو

29 نومبر 2017 (17:46)

ویب ڈیسک: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پریڈ گراؤنڈ میں پارٹی کے 50ویں یوم تاسیس کا جلسہ ضرور ہوگا اور حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آئے۔

اسلام آباد سے جاری اپنے بیان میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پریڈ گراؤنڈ میں پارٹی کے شیڈول جلسے کی تیاریوں میں حکومت کی جانب سے مبینہ طور پر رکاوٹیں کھڑی کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو اسلام آباد کی انتظامیہ نے پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کی باضابطہ اجازت دے رکھی ہے لیکن اس کے باوجود حکومت کی  ایما پر رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں۔ وفاقی دارالحکومت سے پیپلز پارٹی کے پرچم اور بینر اتارے جا رہے ہیں اور سرکاری ملازمین کو جان بوجھ کر پی پی کارکنوں سے الجھایا جا رہا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جلسہ اور اس کی تشہیر کرنا ہمارا جمہوری حق ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ چند پولیس کے ذریعے جیالوں کو ڈرانا ناممکن ہے، ہمارا ہر عمل آئین، قانون اور جمہوری روایات کےمطابق ہے اور جب جیالوں سے جمہوری حق چھینا جاتا ہے تو پھر دمادم مست قلندر ہوتا ہے۔

چیئر پیپلز پارٹینے کارکنوں کو پیغام دیا کہ  5 دسمبر کو پارٹی کی گولڈن جوبلی تقریبات منائیں گے،

حکومت کی جانب سے رکاوٹوں کے باوجود پریڈ گراونڈ جلسے کی تیاریاں تیز کردیں۔

مزیدخبریں