Daily Mashriq


ممبئی حملہ کیس،سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش

ممبئی حملہ کیس،سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش

ویب ڈیسک:ممبئی حملہ کیس میں سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق ممبئی حملہ کیس میں سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئیں۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل بھی عدالت پہنچے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے کیس کی سماعت کی۔ تہمینہ جنجوعہ نے عدالت کے روبرو بیان دیا کہ امید ہے جلد بھارتی گواہوں سے متعلق پیش رفت ہوگی۔

15 نومبر کو پچھلی سماعت میں عدالت نے کیس میں 27 بھارتی گواہوں کے بیانات قلمبند نہ ہونے پر ایف آئی اے کے ڈائریکٹر پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے بھارتی گواہوں سے متعلق رپورٹ طلب کی تھی۔ ایف آئی اے ڈائریکٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ وزارت داخلہ و خارجہ ممبئی حملہ کیس سے متعلق 2 کانفرنسز کرچکے ہیں، امید ہے معاملہ جلد ہوجائے گا۔ اس پر عدالت نے وزارت داخلہ اور خارجہ کے سیکریٹریز کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ خبریں