Daily Mashriq


نوجوت سنگھ سدھو محبتوں کا پیغام لیے واہگہ کے راستے بھارت روانہ

نوجوت سنگھ سدھو محبتوں کا پیغام لیے واہگہ کے راستے بھارت روانہ

ویب ڈیسک:کرتار پور راہداری کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کے لیے آنے والے بھارتی سیاستدان اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو محبتوں کا پیغام بھارت لوٹ گئے۔

بھارت روانگی کے موقع پر واہگہ بارڈر پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ کرتارپور راہداری کھلنے سے بہت سے دروازے کھلیں گی، وزیراعظم عمران خان نے برسوں کا کام 3 ماہ میں مکمل کیا، صرف کرتارپور راہداری نہیں بلکہ پاکستان نے پارس کو چھولیا ہے۔ راہداری کا کھلنا ایک سال میں 100 سال کی ترقی کے مترادف ہے، دونوں پنجاب کا آپس میں جڑنا ایک نعمت ہے جب کہ اس سے دونوں ممالک میں امن آئے گا۔

بھارت روانگی سے قبل سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو پاکستانی بازاروں میں نکل پڑے اور شاپنگ کے لیے مختلف دکانوں کا رخ کیا، نوجوت سدھو نے من پسند سنہری تلے والے جوتے خریدے جب کہ پاکستانی دکاندار نوجوت سندھو پر محبت نچھاور کرنے میں پیش پیش تھے۔

متعلقہ خبریں