Daily Mashriq

چرگو کلے میں ایک شخص نے بیوی اور والدہ کو قتل ،4افراد کو زخمی کر دیا

چرگو کلے میں ایک شخص نے بیوی اور والدہ کو قتل ،4افراد کو زخمی کر دیا

پشاور(کرائمزرپورٹر) پشاور کے نواحی علاقے چرگو کلے خزانہ میںایک شقی القلب شخص نے اپنی بیوی اور والد ہ کو قتل کرنے کے بعد دو بچوں کو کمرے کے اندر لے جاکر پستول کی نوک پر یرغمال بنا لیا اور اپنے والد، بہن، پڑوسی اور دو بچوں کو گولیا ں مار کر شدید زخمی بھی کردیا،چرگو کلے میں رات گیارہ بجے کے قریب ایک آدمی عزت خان نے اپنی بیوی نزاکت کو گولی مار کر قتل کردیا اور اسکے بعد والدین کے کمرے میں گھس کر اپنی والدہ بخت بی بی کو بھی قتل کردیا اسکی فائرنگ سے والد ریدی گل گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوا۔ جب چیخ اور پکار سن کر ایک پڑوسی بختیار گھر کے اندر گیا تو ملزم عزت خان نے اسے بھی گولی مار دی اور اسکے بعد اپنی بہن ماجدہ کو بھی فائرنگ کرکے زخمی کردیا جو بیچ بچاو کرانے کے لئے آگئی تھی۔ اسکی فائرنگ سے اسکے دو بچے 8سالہ وجیہہ اور 12سالہ ارسلان بھی شدید زخمی ہوئے۔ اسکے بعد جب اڑوس پڑوس کے لوگ جمع ہوئے اور انہوں نے پولیس کو بھی بلالیا تو ملزم نے اپنے دو بچوں کو کمرے میں بند کرکے یرغمال بنا لیا اور چھت پرچڑھ کر پولیس پارٹی پر بھی فائرنگ شروع کردی۔ اس موقع پر ایس ایس پی ظہور بابر آفرید ی اور سی سی پی او محمد علی خان اور دیگر پولیس اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے ۔ پولیس نے مکان کو گھیرے میں لیکر رات دو بجے کے قریب ملزم کو قابو کرلیا اور اسے آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔ پولیس نے یرغمال بچوں کو بھی بحفاظت بازیاب کرلیا ۔خزانہ پولیس نے ملزم کے والد ریدی گل کی مدعیت میں دوہرے قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیا ہے

متعلقہ خبریں