Daily Mashriq

حدیبیہ کیس سے متعلق سپریم کورٹ نے نیب کی نظرثانی کی اپیل مسترد کر دی

حدیبیہ کیس سے متعلق سپریم کورٹ نے نیب کی نظرثانی کی اپیل مسترد کر دی

ویب ڈیسک:سپریم کورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے حدیبیہ پیپر ملز ریفرنس دوبارہ کھولنے سے متعلق نظر ثانی درخواست کو مسترد کردیا۔

حدیبیہ پیپر ملز سے متعلق نیب کی نظرثانی کی درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا آپ عدالت کے ساتھ گیمز نہ کھیلیں، آپ بتائیں جرم کیا ہے اور فیصلے میں کیا غلطی ہے، کوئی بھی نظیرپیش کرنے سے پہلے بتائیں کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں کیا غلطی ہے، اگر اسحاق ڈارسب چیزیں مان بھی لے تو اس کا کیس پرکیا اثر پڑتا ہے۔

نیب پراسیکیوٹرنے کہا پاناما نظر ثانی فیصلے میں بحث کی گئی ہے، جس پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہم نے پاناما فیصلے پر اس حدیبیہ فیصلے میں تفصیلی بحث کی ہے۔ جسٹس مظہر عالم نے کہا آپ نے کئی برسوں تک مقدمہ لٹکائے رکھا، کتنے سال ایک بندے کے سر پر تلوار لٹکا کر رکھیں گے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ریفرنس دوبارہ کھولنے کی کوئی وجہ نہیں۔

متعلقہ خبریں