Daily Mashriq

انڈونیشیا میں مسافر بردار طیارہ سمندر میں گر کر تباہ

انڈونیشیا میں مسافر بردار طیارہ سمندر میں گر کر تباہ

ویب ڈیسک:انڈونیشیا کے شہر جکارتہ سے  پنگکال جاتے ہوئے نجی ایئر لائن کمپنی کا مسافر بردار طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ سے جزیرہ سماٹرا کے شہر پنگکال جانے والی نجی ایئرلائن ’لون ایئر‘ کا مسافر طیارہ بوئنگ 737 اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد سمندر میں جاگرا، جہاز میں 189 افراد سوار تھے اور تمام مسافروں کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ریسکیو اداروں کو امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے، 6 مسافروں کی باقیات کو سمندر سے نکال لیا گیا ہے اور ریسکیو حکام کسی بھی مسافر کے زندہ مل جانے سے ناامید ہوگئے ہیں۔ امدادی کام تاحال جاری ہے۔

 واضح رہے کہ جکارتہ ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے 13 منٹ بعد ہی رابطہ منقطع ہونے سے چند سیکنڈ پہلے ہی پائلٹ نے واپس آنے کی درخواست کی تھی جس کی ٹریفک کنٹرول نے اجازت دے دی تھی تاہم چند ہی سیکنڈ بعد پائلٹ سے رابطہ دوبارہ منقطع ہو گیا تھا۔

متعلقہ خبریں