Daily Mashriq


پاکستانی گلوکار فخر عالم روس میں گرفتار، دفتر خارجہ نے نوٹس لے لیا

پاکستانی گلوکار فخر عالم روس میں گرفتار، دفتر خارجہ نے نوٹس لے لیا

ویب ڈیسک:مشن پرواز کے سلسلے میں دنیا کا چکر لگانے والے فخر عالم کو روس میں گرفتار کر لیا گیا ہے، دفتر خارجہ نے معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے روسی حکام سے رابطہ کر لیا ہے۔

مشن پرواز دنیا بھرکا چکرلگانے کیلئے ہوئے معروف گلوکاروفنکارفخرعالم کو روسی حکام نے ویزہ ختم ہونے پر حراست میں لے لیا۔

گلوکارفخر عالم کے ویزے کی مدت روس کے ائیرپورٹ پہنچنے سے پہلے ہی ختم ہوگئی تھی۔ دفترخارجہ کی جانب سے بھی واقعے کی تصدیق کردی گئی ہے۔

دفترخارجہ کے مطابق فخرعالم نے حکوت پاکستان سے مدد کی اپیل کی ہے اوران کے ویزہ کے معاملے کودیکھ رہے ہیں، متعلقہ سفارتی مشن معاملے کے حل کے لیے کوشاں ہے۔

 فخرعالم نے دنیا کے گرد چکر لگانے کے لیے امریکی ریاست فلوریڈا سے مشن پرواز کا 14 اکتوبر کو آغاز کیا تھا۔

واضح رہے کہ تین سال قبل 2015 میں فخرعالم کو امریکا میں پرائیوٹ پائلٹ کا لائسنس ملا تھا۔ ان کا بچپن سے خواب تھا کہ وہ خود جہاز اُڑا کر پوری دنیا کا چکرلگائیں۔ یہ سفر 28 دن پر مشتمل ہوگا جس میں 25 ممالک کے 31 شہر شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں