Daily Mashriq


شہباز شریف کو نیب کیجانب قومی اسمبلی کے اجلاس میں تاخیر سے لانے پر اپوزیشن کا واک آوٹ

شہباز شریف کو نیب کیجانب قومی اسمبلی کے اجلاس میں تاخیر سے لانے پر اپوزیشن کا واک آوٹ

ویب ڈیسک:شاہ محمود قریشی اپوزیشن کو منا کر ایوان میں لے آئے، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور آصف علی زرداری کی ایک ساتھ آمد، ارکان نے ڈیسک بجا کر استقبال کیا۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نیب کی حراست میں ہیں اور انہیں آج اسمبلی میں پہنچنا تھا، اپوزیشن لیڈر کو اسمبلی میں پہنچانے کی ذمہ داری نیب کی ہے تاہم شہباز شریف ایوان کے اجلاس میں تاخیر سے پہنچے جس پر مسلم لیگ (ن) کے ارکان نے شدید احتجاج کیا۔

مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی نے شہباز شریف کو ایوان میں تاخیر سے پہنچانے پر اجلاس سے واک آؤٹ کرنے کا اعلان کردیا، (ن) لیگ کے جانب سے اجلاس سے واک آؤٹ کے اعلان پر پیپلزپارٹی اور دیگر اپوزیشن جماعتیں بھی واک آؤٹ میں شامل ہوگئیں۔

 (ن) لیگ کے ایم این اے رانا تنویر کا کہنا تھا کہ نیب نے اپوزیشن لیڈر کو اجلاس کے لئے 4 بجے ایوان میں لانا تھا لیکن نیب نے جان بوجھ کر تاخیر کی جس پر ہم نے اجلاس سے واک آؤٹ کا اعلان کیا، اور  تمام اپوزیشن جماعتیں بھی ہمارے ساتھ ہیں۔

دوسری جانب قائد حزب اختلاف شہبازشریف جب اپنے چیمبر پہنچے تو میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نیب والے مجھے یہاں لانا نہیں چاہتے تھے، کبھی کہا جہاز دستیاب نہیں کبھی کوئی بہانہ۔

متعلقہ خبریں