Daily Mashriq


امریکا اپنے مقاصد کے حصول کیلئے انڈیا کو مذاکرات کی میز پر آنے کیلئے زور دے

امریکا اپنے مقاصد کے حصول کیلئے انڈیا کو مذاکرات کی میز پر آنے کیلئے زور دے

ویب ڈیسک:پاکستان کی سیاسی قیادت نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کیلئے مکمل طور پر متفق ہے،شاہ محمود قریشی۔

غیرملکی میڈیا سے بات چیت کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات میں تعطل درست نہیں، دونوں ممالک کے مابین مسائل مذاکرات سے ہی حل کیے جاسکتے ہیں، اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کی بحالی کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے، امریکا کو بھی اپنے مقاصد کے حصول کیلئے بھارت کو پاکستان کے ساتھ مذاکرات کیلئے آمادہ کرنا ہوگا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کی جانب سے سارک اجلاس کا بائیکاٹ بدقسمتی ہے، بھارت داخلی مسائل کے باعث مذاکرات سے بھاگ رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے طاقت کے بہیمانہ استعمال سے نقصان ہوا، اسی وجہ سے محبوبہ مفتی اورعمر عبداللہ نے بھی بھارتی حکومت سے راستے جدا کرلیے ہیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاسی قیادت کا نیشنل ایکشن پلان پر مکمل اتفاق ہے، پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے، دورہ کابل بھی اسی خواہش کے لیے کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں