Daily Mashriq


انڈونیشیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے اورسونامی، 30 افراد ہلاک

انڈونیشیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے اورسونامی، 30 افراد ہلاک

ویب ڈیسک:انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی اور شہر پالو میں شدید زلزلہ اور سونامی کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرہ سولاویسی میں زلزلے کے شدید جھٹکوں اور آفٹر شاکس کے بعد سونامی کی 10 فٹ بلند لہروں نے پالو شہر میں تباہی مچادی جس کے نتیجے میں کئی متعدد عمارتیں منہدم ہوگئیں جب کہ 30 افراد ہلاک ہو گئے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7اعشاریہ 5ریکارڈ کی گئی ہے جس کی گہرائی زیر زمین 10 کلومیٹر تھی جس نے شہر پالو میں سونامی کی 10 فٹ بلند لہریں پیدا کیں جب کہ مسلسل آفٹر شاکس نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، سیکڑوں لوگ لاپتہ ہوگئے،زلزلے اور سونامی کے باعث بجلی کا نظام درہم برہم بھی ہو گیا۔

 واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 5 اگست میں انڈونیشیا کے سیاحتی مرکز لومبوک میں آنے والے زلزلے اور آفٹر شاکس کے بڑے واقعہ میں 460 سے زائد لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں