Daily Mashriq


حکومت کانئے قرضوں کے کیلئے آئی ایم ایف کے پاس جانے کوئی پروگرام نہیں،وزیرخزانہ

حکومت کانئے قرضوں کے کیلئے آئی ایم ایف کے پاس جانے کوئی پروگرام نہیں،وزیرخزانہ

ویب ڈیسک:پاکستان کی معیشت مریض بن چکی ہے اس کا بائی پاس کیا جا رہا ہے،وزیرخزانہ اسد عمر۔

وزیرخزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ نئے قرضوں  کیلئے فی الوقت ایم آئی ایف کے پاس جانے کا کوئی پروگرام نہیں، پاکستان کی معیشت مریض بن گئی ہے جس کا بائی پاس جاری ہے کاروباری طبقے سے مدد کی درخواست ہے۔

اسلام آباد میں ایوان صنعت و تجارت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ قرض کے حصول کیلئے کوئی مذاکرات نہیں  ہو رہے، ان کا مذاکراتی جائزہ مشن آیا ہوا ہے جن کے ساتھ معلومات کا  تبادلہ ہوتا رہتا ہے، حکومت کیجانب سے نئے قرضوں کے حصول کے لیے  ایم آئی ایف کے پاس جانے کا کوئی پروگرام نہیں، جب آئی ایم ایف سے نئے قرضے کے لیے  رجوع کرنا  پڑا تو یہ مذاکرات بنیاد ہوں گے۔

قبل ازیں کاروباری طبقے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ملازمتوں اور کاروبار کے فروغ کیلئے  ایوان صنعت و تجارت ماسٹر اکنامک پلان بنائے کہ کس قسم کی معیشت اسلام آباد میں ہوسکتی ہے جس سے شہر ترقی کرے، میں چاہتا ہوں اسلام آباد میں رئیل اسٹیٹ کےعلاوہ بھی کام ہو، حکومت کاروباری برادری کو معیشت کے فروغ کیلئے ہر قسم کی  معاونت فراہم کرے گی۔

 وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اس وقت مرض میں مبتلا پاکستانی معیشت کا بائی پاس ہو رہا ہےاس کے بعد آپ کے ساتھ مل کر کام کریں گے، ایف بی آر میں  پالیسی میکنگ اور ٹیکس کلیکشن کوعلیحدہ کریں گے ٹیکس پالیسی بورڈ بہت جلد بن جائے گا اور بزنس کے نمائندے بھی اس میں  شامل ہوں  گے۔

متعلقہ خبریں