Daily Mashriq


پیپلز پارٹی بھاشا ڈیم کے حق میں ہے ،کالاباغ ڈیم کی مخالفت کرتے ہیں،خورشید شاہ

پیپلز پارٹی بھاشا ڈیم کے حق میں ہے ،کالاباغ ڈیم کی مخالفت کرتے ہیں،خورشید شاہ

ویب ڈیسک:موجودہ حکومت روزگار دینے والی نہیں لوگوں سے روزگار چھیننے والی ہے،خورشید شاہ۔

پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کامیڈیا سے بات چیت کے دوران کہنا تھا کہ ان کو عوام کا بھرپور اعتماد حاصل ہے اسی لیے اب تک 8بار انتخابات میں کامیابی حاصل کر چکے ہیں اور انکے خلاف کرپشن کا کوئی بھی کیس ہے تو پارلیمنٹ کی کمیٹی بنا کر انکوائری کی جائے انہیں کوئی اعتراض نہیں۔

خورشید شاہ نے کہا کہ ملک میں پانی کے ذخائر نہیں ہیں ہم ڈیمز کے مخالف نہیں ہیں پیپلز پارٹی بھاشاڈیم کی تعمیر کے حق میں ہے لیکن ڈیمز چندوں سے تعمیر نہیں ہوتےاور ہم چاہتے کہ چیف جسٹس بجٹ میں بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے اضافی رقم مختص کرنے کا حکم دیں تاہم کالاباغ کے مخالف ہیں اور اسے نہیں بننا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو بھی حکومت آتی ہے تو اپنےتحفظ کیلئے سرکلر ڈیٹ کا سہارا لیتی ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریب عوام کو ریلیف دیا اور بے روزگاروں کیلئے روزگار فراہم کیادوسری طرف موجودہ وفاقی حکومت لوگوں کو روزگار کی فراہمی کی بجائے ان سے روزگار چھیننے والی ہے۔

متعلقہ خبریں