Daily Mashriq


سٹار کڈ تیمور علی خان کی آیا کی تنخواہ بھارتی وزیراعظم سےبھی زیادہ

سٹار کڈ تیمور علی خان کی آیا کی تنخواہ بھارتی وزیراعظم سےبھی زیادہ

ویب دیسک:بولی وڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کے بعد اب ان کے بیٹے تیمور علی خان کی خبریں بھی میڈیا کی زینت۔

چھوٹی سی عمرمیں اسٹارکڈ بننے والے سیف اورکرینہ کے بیٹے تیمورعلی خان اکثر خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں۔

اگرچہ زیادہ تر خبروں میں خود تیمور علی خان اور ان کی والدہ کرینہ کپور کا تذکرہ رہتا ہے، تاہم اب ان کے حوالے سے ایک دلچسپ خبر سامنے آئی ہے۔

خبر یہ ہے کہ تیمور علی خان کا خیال رکھنے والی آیا کی تنخواہ بھارتی وزیر اعظم سے بھی زیادہ ہے۔

جی ہاں، تیمور علی خان کی دیکھ بھال اور انہیں بہلانے اور خوش رکھنے کا کام سر انجام دینے والی آیا، بھارتی وزیر اعظم سے بھی زائد تنخواہ لیتی ہیں۔

اگرچہ تیمور علی خان کی آیا کہ بنیادی تنخواہ بھارتی وزیراعظم سے 10 ہزار روپے کم ہے، تاہم اوور ٹائم الاؤنس کے بعد ان کی تنخواہ پرائم منسٹر سے بھی بڑھ جاتی ہے۔

تیموراکثرمقامات پرسیف اورکرینہ کے ساتھ نظرآتے ہیں پرسب سے زیادہ وہ اپنی آیا کے ساتھ تصاویروں میں نظر آتے ہیں جن کے وہ بہت زیادہ قریب ہیں۔

رپورٹس کے مطابق تیمورکا خیال رکھنے والی ان کی آیا ماہانہ ڈیڑھ لاکھ روپے تنخواہ لیتی ہیں جواوورع ٹائم کے بعد بھارتی 1 لاکھ 75 ہزارہوجاتی ہے۔  تیمور کی آیا  کو ایک کار بھی دی گئی ہے جس میں وہ تیمورکوگھوماتی ہیں۔

واضح رہے کہ تیمورکی یہ آیا ممبئی میں اسٹارزکے بچوں کے لیے آیائیں دینے والی ایک بڑی ایجنسی کی جانب سے بھیجی گئی تھیں جو اسٹارزکے بچوں کا خیال رکھتی ہیں اوراسی ایجنسی نے اداکارتوشارکپوراوراداکارہ سوہا علی خان کوبھی آیا فراہم کی۔

متعلقہ خبریں