Daily Mashriq


زمین کے ساتھ ہوا میں اڑنے والی گاڑی فروخت کیلئے مارکیٹ میں آگئی

زمین کے ساتھ ہوا میں اڑنے والی گاڑی فروخت کیلئے مارکیٹ میں آگئی

ویب ڈیسک:پہلی بار کسی باقاعدہ کار ساز کمپنی کیجانب سے دنیا کی اولین اڑن گاڑی فروخت کے لیے پیش کی جانے والی ہے۔

ٹی ایف ایکس ہائبرڈ نامی کار اگلے سال امریکا میں فروخت کیلئے پیش کی جا رہی ہےیہ گاڑی کسی باقاعدہ کار ساز کمپنی کی اولین اڑن کار ہے۔

دو نشستوں والی یہ کار مشہور کمپنی وولو سے وابستہ فرم ٹیرافوگیا نے بنائی ہے ۔ ٹی ایف ایکس صرف ایک منٹ میں کار سے طیارہ بن جاتی ہے جس کی ذیادہ سے ذٰیادہ رفتار 160 کلومیٹر فی گھنٹہ اور یہ ایک وقت میں 640 کلومیٹر کا طویل ترین فاصلہ طے کرسکتی ہے۔

اس میں دوہرے کام والی (ہائبرڈ) الیکٹرک موٹر نصب ہے جس میں اگلے پچھلے کیمرے، ایمرجنسی پیراشوٹ نظام اور پرواز کے لیے قوت فراہم کرنے والا خاص نظام بھی موجود ہے۔  زمین پر دوڑتے ہوئے کار کے بازو فولڈ ہوجاتے ہیں تاہم فضا میں اڑتے وقت کھل کر اسے جہاز بناتے ہیں۔

1300 پاؤنڈ وزنی اس کار کے بارے میں دعویٰ کیاجارہا ہے کہ یہ ذیادہ سے ذیادہ 10 ہزار فٹ کی بلندی تک جاسکتی ہے۔ یہ ایئرپورٹ کے بغیر کسی بھی شاہراہ سے اڑان بھرسکتی ہے۔

کمپنی کے سی ای او نے انکشاف کیا ہے ’اڑن گاڑی‘ بنانے کیلئے کئی قسم نئی ٹیکنالوجیز استعمال ہوئی ہیں جن کی تفصیلات نہیں دی گئی ہیں ۔ تاہم انہوں نے اتنا بتایا ہے کہ کار اور طیارے کے دونوں ورژنز پر کئی اقسام کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔کمپنی کیجانب سےگاڑی کی قیمت 3لاکھ سے 4لاکھ ڈالر کے درمیان رکھے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں