Daily Mashriq


انڈونیشیا میں زلزلے اور سونامی کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد 400سے تجاوز کر گئی

انڈونیشیا میں زلزلے اور سونامی کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد 400سے تجاوز کر گئی

ویب ڈیسک: انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی کے ساحلی شہر پالو میں گزشتہ روز آنے والے شدید زلزلے اور سونامی نے تباہی مچادی ہے، جس کے نتیجے میں اب تک 400 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے  جزیرہ سولاویسی میں زلزلے کے شدید جھٹکوں اور آفٹر شاکس کے بعد سونامی کی 10 فٹ بلند لہروں نے پالو شہرمیں تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 400 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے زلزلے اور طوفان کے باعث متعدد عمارتیں منہدم ہوگئیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.5 ریکارڈ کی گئی ہے جس کی گہرائی زیر زمین 10 کلومیٹر تھی جس نے شہر پالو میں سونامی کی 10 فٹ بلند لہریں پیدا کیں جب کہ مسلسل آفٹر شاکس نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، سیکڑوں لوگ لاپتہ ہوگئے، بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا۔

متعلقہ خبریں